اللہ واکبرکے نام پر متحد ہوئی قوم; کرناٹک میں حجاب کی تائیدمیں تاریخی بند کامیاب

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔امارات شرعیہ بنگلور و کی جانب سے حجاب معاملے میں ہائی کورٹ فیصلے سے عدم اطمینان کااظہار کرتے ہوئے اعلان شدہ 17 مارچ کے بند کا ریاست میں پُرامن طریقے سے کامیاب رہا۔شیموگہ سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں مسلم ملکیت والے تجارتی کامپلکس ، دکانیں وغیرہ مکمل بند رہیں ۔اسی طرح کئی مقامات پر باحجاب طالبات کو کالج کی کلاسوں میں شریک ہونے سے روکے جانےپر طالبات کی طرف سے احتجاج کئے جانےکی بھی خبریں موصول ہوئی ہیں۔شیموگہ کے مسلم اکثریتی علاقے مکمل طو رپر بند رہے۔آج بند کی کامیابی کےپیچھے کسی خاص تنظیم کا ہاتھ نہیں بلکہ مسلمانوں کی شریعت سے محبت کاثبوت ہے۔آج بندکی تائید کرنے والے تمام لوگوں کو مسلم متحدہ محاذ،آل انڈیا ملی کائونسل،ایس ڈی پی آئی ، جمعیۃ علماء ہند ، جماعت اسلامی،انجمن اصلاح المسلمین شیموگہ،انجمن اصلاح  المسلمین بھدراوتی، شیموگہ جامع مسجدکے خطیب وامام مفتی عاقل رضا مصباحی نے شکریہ اداکیا اور اپیل کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح سے باہمی تعائون اور تال میل کے ساتھ ملّی مسائل پر کام کریں۔