بنگلورو:۔کوروناکی روک تھام کے سلسلہ میں ریاست گیرسطح پرجوسخت پابندیاں عائدکی گئی ہیں وہ لاک ڈاؤن نہیں ہے صرف سخت اقدامات کے ساتھ نائٹ کرفیوجاری ہے۔یہ باتیں ریاستی وزیربرائے داخلہ بسواراج بومئی نے کہی۔ہاویری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہاکہ ریاست میں تین دنو ں سے جوپابندیاں عائدہیں وہ مزیددوہفتوں تک جاری رہیں گے۔دوہفتے گزرنے سے پہلے کووڈماہرین کی ٹیم کے ساتھ تبادلہ خیا ل کیاجائیگا۔تکنیکی صلاح کمیٹی،ٹاسک فورس کے ساتھ غوروفکرکرنے کے بعد جومناسب مشورہ سامنے آئے گا اس بنیادپرریاست گیرپابندیوں میں توسیع کرناہے یانہیں فیصلہ کیاجائے گا۔اس دوران 12؍مئی تک ریاست کرناٹک میں سخت پابندیاں اورنائٹ کرفیوجاری رہے گا۔
