ایم ایل سی ارون کو دھمکی دینے والاشخص گرفتار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ ایم ایل سی ڈی ایس ارون کودھمکی بھرا پیغام دینے والے ملزم کو باگل کوٹے پولیس نے گذشتہ روز گرفتار کیا ہے۔ بیلگاوی تعلقے کے گوکاک شندی کروبیٹ سدھاروڈھا شری کانت(31) کے طور پر گرفتارشدہ ملزم کی شناخت سامنے آئی ہے۔ اس نے سوشیل نیٹ ورکنگ سائٹ پر فیس بک کے ذریعہ "آپ کے سروں میں آج صرف ایک ہندو کارکن کی موت ہوئی ہے، لیکن آنے والے دنوں میں تمہاری بیوی، بچوں کا ٹارگیٹ ہے” اسطرح کی دھمکی بھرے انداز میں پیغام پوسٹ کرنے والے شری کانت کو پولیس نے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ شیموگہ میں بجرنگ دل کارکن ہرشا کے قتل کے بعد مسلم مخالف بیانات بڑے پیمانے پر سامنے آئے ہیں،اسی دوران ایم ایل سی ڈی ایس ارون کے خلاف فیس بک میں مسلم نوجوان مشتاق علی کے نام پرانکے فیس بک اکائونٹ کے ذریعہ دھمکی بھرا پیغام موصول ہوا تھا جس کے بعد شیموگہ سی ای این تھانے میں معاملہ داخل کیا گیا ہے۔ باگل کوٹے پولیس کے بیروندور کےایک اسٹیشن میںملزم شری کانت کے خلاف کسی معاملے میںگرفتاری کے دوران مسلم نوجوان کے نام پر ایم ایل سی ارون کو دھمکی دینے کی بات سامنے آئی ہے۔ ایس پی ڈاکٹر بی ایم لکشمی پرساد نے اس سلسلے میں بتایا کہ پولیس گرفتارشدہ ملزم کے موبائل فون کی تلاشی لے رہی ہے اور پوسٹ کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔ اگر واقعی میں یہ شخص قصورار ہے تو اسکے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیںگے۔