شیموگہ :روزبروزبڑھ رہی کورونا وباء کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے ریاستی حکومت نے پہلے ہی سخت اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کردئے ہیں ۔چونکہ گذشتہ دو دنوں سے شہر کی ٹرافک میںکچھ زیادہ ہی اضافہ ہوچکا ہے جس کو روکنے کیلئے حرکت میں آئی محکمہ پولیس نےآج شہر کے متعدد مقامات پر فیلڈ پر اترگئی ۔ بے فضول گھومنے والوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ لاک ڈائون کے باوجود بے وجہ اور کئی بے معنی بہانے بتاکر گھومنے والوں کو پولیس نے آج زبردست سبق سکھایا ہے اور اندرونی اورشارٹ کٹ راستوں کو بھی بند کرکے پولیس نےسخت انتباہ کیا ہے۔ شہر کا درمیانی علاقہ امیر احمد سرکل،نہروروڈ، بس اسٹانڈ، اوٹی روڈ، ساگر روڈجیسےکئی جگہوں پر بیاریکیڈ ڈال کر ناکابندی کی گئی ہے۔ متعدد تھانوں کے سب انسپکٹر وں نے خود بیارکیڈ کے پاس کھڑے ہوکر نگرانی کی ہے۔ کئی جگہوں پر جرمانے بھی ڈالے گئے ہیں۔فائر برگیڈ دفتر کے روبرو 10 سے زیادہ آٹورکشا کو روک پر پولیس تھانے میں کھڑا کیا گیا ہے۔جملہ طور پر کہا جائے تو پولیس کی جانب سے سخت بندوبست کیا گیا ہے۔اس موقع پر موجود ایس پی لکشمی پرساد نےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ ہر دن صبح 10 بجے تک عوام کو ضروری اشیاء کی خریداری کرنے کی اجازت دی گئی ہے لیکن10 بجے کے بعد بھی بائک اور کاروں میں لوگ بے خوف ہوکر گھوم رہے ہیں ، دی گئی ہدایات پر پابندی نہیں کررہے ہیں ۔ لہٰذا آج سےمزید سخت کارروائی کی جائےگی ہر صبح 10:30 بجے تک ہر ایک کو اپنا کام ختم کرکے اپنے کام کی جگہ یا اپنے گھروں تک پہنچنا چاہئے۔اسپتالوں یا ایمرجنسی حالات میں ہی باہر نکلنے کا موقع دیا جائیگا۔ عمارتوں کے مزدوروں کو بھی انتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ 10 سے قبل اپنے کاموں کو پہنچ جائیں، شام 5 بجے کے بعد اپنے گھروں کو پہنچ جائیں،تمام اندرونی راستوں کو بھی بند کیا جائےگا۔
