شیموگہ:۔جہاں ایک طرف کئی تنظیمیں حجاب کے معاملے کو لیکر طلباء میں افراتفری کا ماحول پیدا کررہے ہیں وہیں شیموگہ شہرکے چند ہوشمند اور تعلیم کی اہمیت کو سمجھنے والے نوجوانوں نے پچھلے کئی دنوں سے پی یو سی آرٹس اور کامرس میں زیر تعلیم طلباء کو مفت تربیت کااہتمام کرتے ہوئے اُن کی تعلیم کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔شہرکے قدوائی انگلش اسکول میں پچھلے کئی دنوں سے مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والے طلباء جنہیں کورونا، لاک ڈائون اور بندکی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرناپڑرہاتھا،انہیں امتحان میں آسانی لانے کیلئے شہرکے نوجوانوں کے گروہ نے روزانہ مفت ٹیوشن کا اہتمام کیاتھا۔جس سے استفادہ کرنے والے طلباء کو آج نیک خواہشات کے وادع کیاگیا۔ان طلباء کو تربیت دینے کیلئے تین ماہر اساتذہ کی خدمات لی گئی ہیں،جن میں امپیریل کالج کے پرنسپال کلیم خان،امپیریل کےلکچرر نوازاحمد،نیشنل پی یو کالج کے وظیفہ یاب پرنسپال مجیب الرحمان شامل ہیں۔اس مہم کو چلانے کیلئےمبشراختر،قاضی عبدالبشیر، عبدالحسن،محمد ریاض،نوازاحمدنے پیش رفت کی اور کامیابی کے ساتھ اس کا انعقادکیا۔
