اگر تمام مسلم ممالک این آر آئیز کو ہندوستان بھیجیں تو کیا حکومت انہیں نوکری دیگی؟ایچ وشواناتھ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو:۔بی جے پی کے سینئرلیڈر اور ایم ایل سی ایچ وشواناتھ نے اپنی ہی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کر دیاہے اور سوال کیاہے کہ اگر مسلم ملک ہندوستان کے تمام این آر آئیز کو ہندوستان واپس بھیج دے تو کیا حکومت انہیں نوکریاں دیگی؟ وشواناتھ نے یہ سوال ریاست میں ہندو تہواروں کے دوران مسلمانوں کی طرف سے دکانیں نہ لگانے کے معاملے پر پوچھا ہے۔مندروں کے سالانہ میلے میں دکانیں لگانے پر پابندی کی وجہ سے ریاست کے ہر ضلع میں مسلمانوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔ وشواناتھ نے کہا کہ اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو ہندوستان کے دیگر حصوں میں بھی اسی طرح کے احتجاج دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایسے میں اگر مسلم ممالک این آر آئیز کو اپنے ملک سے نکال دیتے ہیں تو کیا ہندوستانی حکومت انہیں نوکریاں دیگی؟ظاہر ہے کہ ریاست میں مندروں کے سالانہ میلے میں مسلمانوں کی طرف سے دکانیں قائم کرنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ فلاں جگہ پوسٹر بینر لگائے گئے ہیں۔ یہ بینر ساحلی کرناٹک کے علاقے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ ان پر لکھا ہے کہ سالانہ میلے میں مسلمانوں کو دکان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس طرح کی خبریں واضح کر رہی ہیں کہ ریاست میں فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھ رہی ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کا مطالبہ ہندو تنظیموں کے گروپوں نے کیا تھا جس کے بعد زیادہ تر مندر کمیٹیاں دباؤ میں آ گئیں۔ہندو تنظیموں کا کہنا ہے کہ حجاب پر فیصلے کے بعد مسلمانوں نے دکانیں بند رکھی تھیں۔ اس لیے اب انہیں سالانہ میلے میں اسٹال لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔