داونگیرے:۔سماجی کارکن سینئرکانگریس لیڈر داکٹر سی آر نصیر احمد نے ’22 ‘مارچ کو کانگریس پارٹی سے اپنے استعفےکے بعد داونگیرے ضلع رکنِ پارلیمان و سابق مرکزی وزیر جی یم سدیشور کی قیادت میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔نصیر احمد ایک عرصہ تک کانگریس پارٹی میں رہ کر بہت سارے مرکزی و ریاستی کمیشنوں میں کام کرنے کے بعد پچھلے دوسالوں سے کانگریس کی پالیسیوں سے دلبرداشتہ رہتے ہوئے فعال سیاسی میدان سے خود کو کنارے کرلیا اور اپنے سماجی و فلاحی ادارہ مولانا آزاد سوشیل ویلفیر اسوسیشن کے ذریعہ سماجی خدمات میں لگے رہے۔دریں اثناء اُنکے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد نے اُنہیں فعال سیاسی میدان میں خدمات انجام دینے کی گذارش کی جس پر وہ موجودہ حالات کو اپنے چاہنے والوں کے سامنے رکھتے ہوئے کانگریس کی پالیسیوں پر اپنے عدم اطمینان کا اظہار کیا تو اکثریت چاہنے والوں کی اُنہیں اپنے تجربات کے ذریعہ سیاسی میدان میں فعال رہنے کی اور قوم کو کسی مخصوص پارٹی تک محدود کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اپنے تجربات کی روشنی میں سیاسی سفر کو آگے بڑھانے کی تلقین کی ۔جب نصیر احمد نے فیصلہ لیتے ہوئے ’30’سالوں سے رہ رہے کانگریس پارٹی کو استفعیٰ دیا اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ۔اس موقع پر سابق ریاستی وزیر اور موجودہ رکن، اسمبلی داونگیرے شمال یس اے راوینددرا ناتھ،ضلع بی جے پی صدر ویریش نے نصیر احمد کو پارٹی میں استقبال کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ اِن کی شمولیت سے اقلیتوں میں اعتماد پید اکرنے کی جانب سے اقدامات کئے جاسکیں گے۔علاو ہ میئر داونگیرے سٹی کارپوریشن و کارپوریٹر س وغیرہ موجود رہے ،جی یم سدیشور نے کہا نصیر احمد کے پارٹی میں شمولیت سے یقیناً ریاست میں بالخصوص داونگیرے ضلع میں پارٹی کو فائدہ پہنچے گا اور نصیر احمدچونکہ مرکز و ریاست کے بہت سارے شعبہ جات میں کام کا تجربہ رکھتے ہیں ،اُن کے تجربہ کو بیکار جانے نہیں دیا جائیگا اور حکومت میں مناسب نمائندگی کے ذریعہ اُنہیں موقع فراہم کرتے ہوئے ایک طبقہ کو پارٹی سے جوڑنے کی کوشش کی جائیگی۔
