وزیر داخلہ اور سی ٹی روی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ:ایس پی سے کی گئی اپیل 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ فرقہ وارانہ تشدد کو ہوا دینے والابیان دینے والےوزیر داخلہ ارگا گیانیندر اور بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری سی ٹی روی کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ضلع کانگریس کمیٹی نے شیموگہ ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کو ایک عرضی داخل کی ہے۔پارٹی کارکنان نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں بنگلورو میںچندرو قتل کیس کے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ ارگا گیانیندر نے بغیر کسی مناسب معلومات کے فرقہ وارانہ تشدد کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز بیان جاری کیاہے۔ پولیس کی جانب سے واقعہ کو واضح کرنے کے بعد معلومات کی کمی تھی اس لئے غلطی ہوگئی ہے ایسا بیان جاری کیا ہے۔ مظاہرین نےشدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیرداخلہ کو کیا بات کرنی چاہئے کیا اسکا بھی پتہ نہیں ؟۔ یہ وزیر داخلہ کی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مزید الزام لگایا کہ ارگا گیانیندراورسی ٹی روی کے مجرمانہ سازش کے تحت مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ان دونوں نے سماجی امن کو بگاڑنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ بھی ملک سےغداری کرنے جیسا عمل ہے، ذاتی سیاسی فائدے کیلئے ایسا کیا ہے۔یہ درست عمل نہیں بلکہ قابل سزا اورجرم ہے۔مظاہرین نے کہا کہ آئی پی سی سیکشن 120،120بی، 124اے، 153 کے تحت دونوں کے خلاف مقدمہ داخل کیا جانا چاہئے۔ عرضی میں بتایا گیا کہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے اور فرقہ وارانہ فسادات کوبھڑکانے کے الزام میںارگاگیانیندر اورسی ٹی روی کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی درخواست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر کانگریس کے ضلعی صدر ایچ ایس سندریش، سابق ایم ایل اے بیلور گوپال کرشنا، وائی ایچ ناگراج، چندر بھوپال، یمنا رنگے گوڑا، انیتا کماری، مہک شریف، وشوناتھ کاشی، اسٹیلا مارٹن، این ڈی پروین کمار اور دیگرموجودتھے۔