بنگلورو:۔کرناٹک حکومت نے جمعہ کو محکمہ تعلیم کو ہدایت دی کہ وہ ریاست میں مدارس کی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے، جس سے تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ تعلیم نے یہ مشق ہندو تنظیموں کی جانب سے ریاست میں مدارس پر پابندی لگانے کے مطالبے کے درمیان شروع کی ہے۔الزام ہے کہ مدارس میں مشتبہ سرگرمیاں جاری ہیں۔حکومت نے محکمہ سے ریاست میں 960 مدارس کے بارے میں رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔محکمہ تعلیم کے کمشنر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو مدارس کی سرگرمیوں کی تفصیلی رپورٹ دے گی۔بی جے پی ذرائع نے بتایا کہ رپورٹ پیش ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ مدارس پر پابندی لگائی جائے یا انہیں محکمہ تعلیم کے دائرہ اختیار میں لایا جائے۔
