ایشورپانے انتخابی سیاسی زندگی سے دورہونے کا کیا اعلان

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔بی جے پی کے سینئرلیڈراور سابق ریاستی وزیر کے ایس ایشورپانے انتخابی سیاست سے دورہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈاکوایک خط راونہ کیا ہے جس میں بتایاہے کہ میں اپنی مرضی سے انتخابی سیاست سے دور ہونا چاہ رہاہوں،ا س لئے آنےوالے دنوں میں مجھے کسی بھی اسمبلی حلقے کیلئے نمائندہ نہ بنائیں۔پچھلے چالیس سالہ انتخابی سیاست کے دوران مجھے بوتھ سطح سے لیکرڈپٹی سی ایم تک بنایاگیا،جس کیلئے میںپارٹی کا شکر گزارہوں۔ایشورپاکا یہ فیصلہ منظرِ عام پر آتے ہی سیاسی حلقے میں خوب بحث چل رہی ہے،قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ایشورپااپنے بیٹےکے ای کانتیش کو فوکس کرنےکیلئے یہ طریقہ اپنا رہے ہیں۔وہیں دوسری جانب یہ بھی کہاجارہاتھاکہ اس دفعہ کےا یس ایشورپا کوٹکٹ نہیں دیاجائیگا،اس لئے پارٹی میںہلچل پیداکرنے کیلئے بھی اس خط کو ہائی کمان کو روانہ کیاہے۔