بنگلورو:۔برسرِ اقتدار بی جے پی میت کے گھرمیں بھی سیاست کررہی ہے،ہم پاکستانی مسلمان نہیں ہیں بلکہ بھارتی مسلمان ہیں۔امن ،بھائی چارگی اور یکجہتی کے ساتھ رہنا ہماری اولین ترجیح ہے۔اس بات کا اظہار سابق ریاستی وزیر و چامراج نگر کے رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیر احمدنے کیاہے۔انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم عزت کے ساتھ یہاں زندگی گذاررہے ہیں،آگےبھی اسی طرح کی زندگی گذارینگے،ہم پاکستان سے آئے ہوئے مسلمان نہیں ہیں اور نہ پاکستان جانے والے مسلمان ہیں اور ہم فخر سے کہتے ہیں کہ ہم بھارتی مسلمان ہیں۔چامراج نگر میں رکن اسمبلی بننے سے پہلے ایک نہ ایک طرح کے فسادات اور فرقہ وارانہ کشیدگی ہوتی رہی ہے،لیکن میں نے یہاں امن وامان قائم کرتے ہوئے سب کو ساتھ لے جانے کا درس دیاہے۔ہمارےاسمبلی حلقے میں سب لوگ امن وامان سے ہیں،لیکن بی جے پی حالات بگاڑنے کی کوشش کررہی ہے،یہی وجہ ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والے چندروکے معاملے کو فرقہ وارانہ رنگ دیاجارہاہے اور میں اس کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دونگا۔
