رواں سال کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو ہو گا

انٹرنیشنل نیوز

دبئی:۔رواں سال 2022کا پہلا سورج گرہن 30 اپریل کو متوقع ہے۔یہ سورج گرہن جزوی نوعیت کا ہو گا جو براعظم انٹارکٹیکا، لاطینی امریکا کے جنوبی حصے، بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں دیکھا جا سکے گا۔گرینچ کے وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز شام 6:45 پر ہو گا۔ رات 8:41 پر یہ انتہائی درجے پر ہو گا اور رات 10:37 پر یہ گرہن اختتام پذیر ہو جائے گا۔ مذکورہ گرہن میں چاند انتہائی درجے میں سورج کے 54% حصے کو چھپا لے گا۔رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 25 اکتوبر کو ہو گا۔