ایشورپا کا استعفیٰ ناکافی ہے انہیں گرفتارکیا جائے:ہندومہا سبھا

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
منگلورو:ٹھیکدار سنتوش پاٹل کی خودکشی کے سلسلےمیں ایشورپاملزم قرار دئیے گئے ہیں ،مگر اُن کے استعفے سے ا س معاملے کی چھان بین آسان نہیں ہوگی بلکہ انہیں فوری طور پر گرفتار کرتے ہوئے پوچھ تاچھ کرنے کی ضرورت ہے۔اس بات کااظہار ہندومہاسبھانے کیاہے۔پریس کانفرنس میں ہندو مہاسبھا کے ریاستی صدر راجیش پویترن نے کہاکہ ریاست میں مختلف طرح سے ہندو کارکنوں نے کی جان جارہی ہے،جو لوگ ہندوتواکے نام پر اقتدار پرآئے ہیں وہ ہندو کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان کااستعمال کرتے ہوئے انہیں موت کے منہ میں ڈھکیل رہے ہیں۔رشوت خوری ،عیاشی اور ہندو مخالف پالیسیاں ہی بی جےپی کا ایجنڈا ہے،جس مقصدکیلئے وہ اقتدارپر آئے ہیں وہ مقصد پر عمل پیراں نہیں ہیں۔ایشورپاکا استعفیٰ خودی سے نہیں بلکہ دبائو سے حاصل کیاگیاہےیہ بھی انتخابات کیلئے ایک کھیل ہے۔حجاب کے معاملے میں چھ طالبات کو قابومیں لانے میں ناکام حکومت سنتوش پاٹل کی خودکشی کے معاملے میں تحقیقات شفافیت سے کرینگے اس کا یقین نہیں ہے۔بی جے پی کارکن ونائک بالیگا کے قتل کےمعاملے میں اب تک انصاف نہیں ملاہے،ان کے اہل خانہ اب بھی آنسو بہارہے ہیں۔کانگریس 60 سال تک لوٹ مچائی ہوئی تھی،لیکن اُن کی مخالفت کرکے اقتدارپرآنے والے چالیس فیصدکمیشن لیکر کام کررہے ہیں تو یہ افسوس کی بات ہے۔