پی ایس آئی تقررات میں گول مال،سی آئی ڈی نے 50امیدواروں کو حاضر ہونے کیلئے جاری کی نوٹس

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پولیس سب انسپکٹرکے امتحان میں گول مال ہونے کی بات سامنے آنے کے بعد کرناٹکا حکومت نےپی ایس آئی امتحان میں کامیاب ہونےو الے امیدواروں سے پوچھ تاچھ کرنے اور معاملے کی چھان بین کی ذمہ داری سی آئی دی کو دے رکھی ہے،اس کے مطابق کرناٹکا کی سی آئی ڈی کی برانچ نےامیدواروں کونوٹس جاری کرتےہوئے کہاکہ وہ اپنا ہال ٹکٹ اور او۔ایم ۔آر شیٹ کی کاپی ساتھ لائیں۔آج صبح سے ہی ان امیدواروں کو سی آئی ڈی دفترمین بلایاگیاہے جہاں سی آئی ڈی کے ڈی وائی ایس پی نرسمہا مورتی کے روبرو ہونے پڑیگا۔دراصل سال2021 کے 3 اکتوبرکو ریاست بھرکے92 امتحانی مراکزمیں پی ایس آئی کی تقرری کیلئے امتحان لیاگیاتھا،اس امتحان میں 54104 امیدوار حاضر ہوئے تھے،نتائج کے بعد کچھ فرق نوٹ کیاگیاتھااور یہ انٹرنل انسپکشن کے دوران ہواتھا۔7 اپریل کوان امتحانات میں گڑبڑی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔اس پورے معاملہ کی جانچ کرنے کیلئے وزیر داخلہ نے سی آئی ڈی کو ذمہ داری دی تھی،9اپریل کو ایف آئی آر درج کیاگیاتھا اور اس معاملے میں 7 ملزمان کو گرفتارکیاگیاہے،جس میں ایک ملزم بی جے پی کے لیڈٖر کا شوہربھی ہے۔چار امتحان لکھنے والے امیدوار دو سوپروائزر شامل ہیں جبکہ مزید اور گرفتاریاں ہونے کے امکانات ہیں۔پی ایس آئی گھوٹالے کو لیکر کانگریس پارٹی بی جے پی کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے،اس دوران کانگریس پارٹی کے سابق ریاستی صدر رکن اسمبلی دنیش گنڈورائونے وزیر داخلہ پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے میں وزیر داخلہ کو کتنے فیصد کمیشن ملاہے؟اس معاملے کی اہم ملزمہ دیویا ہاگرگی نے انہیں کتنی رقم پہنچائی ہے اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔