عام آدمی پارٹی کی جانب سے اومیکرون کیلئے بیداری مہم کا آغاز

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ عام آدمی پارٹی کی ضلع یونٹ نے 2 اور 4 جنوری کو اومیکرون کی روک تھام میںایک خصوصی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس تعلق سے پریس کانفرنس کے ذریعہ عام آدمی پارٹی کے ضلعی صدر منوہر گوڑا نے بتایا کہ کورونا کی مہلک وباء نے عام لوگوں کی جانوںاور زندگیوں پر گہرا اثر ڈالاہے۔ لاکھوں لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور اسی طرح لاکھوں لوگوں نے اپنی ملازمتیں اور کام کھو دیا ہے۔ اسی کو مدِنظر رکھتے ہوئے عوامی بیداری مہم منعقد کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2 جنوری کو صبح 7:30 بجے سے شیموگہ کے اے پی ایم سی سبزی منڈی میں اومیکرون کو روکنے کیلئے لوگوں میں بیداری دلانے کی کوشش کی جائےگی اور وہاں کام کرنے والے کارکنوں کو ماسک تقسیم کیا جائے گا۔اسی طرح 4جنوری کی صبح گاندھی بازار اور سنتے میدان میں بیداری مہم کو جاری رکھنے کی معلومات دی ہے۔ پریس کانفرنس میں پارٹی لیڈر ایم رمیش اور ایس ایل۔ دھننجئے، ستیش اوربھرت موجود تھے۔