حکومت مزدور طبقے کیلئے پیکیج کا اعلان کرے:مزمل انور

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔ کوویڈ کی دوسری لہر میں پھنسے محنت کش طبقے کی مدد کیلئے حکومت کوفوری طور پر آگے آنا چاہئے۔اس بات کا مطالبہ شیموگہ ویلفئیر پارٹی آف انڈیاکے ضلعی صدر مزمل انور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ کی دوسری لہر اورلاک ڈائون کے نتیجے میں مزدور شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ لاک ڈاؤن جاری رہنے کے بھی خوی امکانات ہیں۔مزدور شعبہ یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ اب کورونا ختم ہوچکا ہے اور یہ سوچ کر کچھ روزی روٹی کمانے کیلئے نکلے ہی تھے کہ دوبارہ بے روزگار ہوکر سرپکڑے بیٹھے ہوئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ان ملازمین کی مشکلات میں مدد کریں اور انکے مفادات کو سمجھتے ہوئے جلد ہی کوئی مناسب اقدامات اٹھائیں۔ مزدور اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ جہاں اگر وہ باہر نہ نکلیں گے تو بھوک سے مرجائیں گے اوراگرباہر گئے تو کورونا سےبے موت مارےجائیں گے، ایسے حالات میں یہ لوگ کریں تو کیا کریںیہ سوال ہے؟ہر روز مزدوری کرنے والے آٹوڈرائیور ، ٹیکسی ،بس ، لاری ڈرائیور ،میکانک ، ہوٹل ورکرز ، گارمینٹس شاپس ، دستکاری ، بیوٹی پارلر ، ٹائیلرسمیت کئی محنت کش طبقہ جو اسی روزگار پر منحصر ہوتااس وقت بے روزگاری کا شکارہوکر بے چین و خوفزدہ ہیں۔ یہ لوگ ایک وقت کی روٹی کیلئے بھی بڑے مصائب کا سامنا کررہے ہیں۔اس کے علاوہ بہت سے ملازم اپنی روزی روٹی کا گذارا کرنےکیلئے بہت سی کوآپریٹیو سوسائٹی ، کمرشیل بینک اور میکروفینانس بینکوں سے قرض لے چکے ہیں اوراس لاک ڈائون کی وجہ سے ان قرضوں کی ادائیگی میںناکام ہوجانے سے بینکوں سے انہیں نوٹ مل رہے ہیں۔ کئی ملازم ای ایم آئی ادا کرنے سے ناکام ہوکر پریشان حال ہوچکے ہیں ۔ میٹربڈی، لین دین کے تنازعات جیسے متعدد مصائب میں پھنس کر انہیں ہراساں ہونا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو بینک والوں کی ہراسانی سے بچنے کیلئےفوری طور پر قرضہ جات کی ادائیگی کرنے میں مزید مہلت دینے کی ہدایت دینی چاہئےاورای ایم آئی ادا کرنے کیلئے مزیدوقت دیا جانا چاہئے۔ روزبروزضروری اشیاء کی قیمتیں بڑھتی جارہی ہیںجس سے غریب مزدوروں کے زخموں پر داغ رکھنے کا کام ہورہا ہے۔ لہٰذا حکومت کو فوری طور پر ایک خصوصی پیکیج کا اعلان کرنا چاہئےاورکم سے کم 10 ہزار روپے محنت کش طبقے کی نشاندہی کرتے ہوئےانہیں مالی معاوضہ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش میں محنت کش طبقے کیلئے بہت ساری فلاحی اسکیموں کا اعلان کیاگیا ہے۔انہوں مطالبہ کیا کہ ہماری ریاست میں بھی انسانیت کی بنیاد پر حکومت کو ملازمین کے مفادات کو پوراکرنے پر غوروفکر کرنے کی اشد ضرورت ہے۔