بے موسمی برسات سے سبزیوں کے داموں میںاضافہ

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک کے مختلف مقامات پر بے موسمی برسات کی وجہ سے سبزیوں کے داموں میں بے تحاشہ اضافہ ہواہے۔ریاست کے مختلف مقامات پر ہوئی بارش سےفصلیں تباہ ہونے کی وجہ سے بازارمیں سبزیوں کی کمی پائی جارہی ہے۔اس کا خمیازہ گاہکوں کو اٹھاناپڑرہاہے،پہلے ہی پٹرولیم کے داموں میں ہوئے اضافے سے عام لوگوںپر بوجھ بڑھاہواہےاب سبزیوںکے دام میں بھی اضافہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرناپڑرہاہے۔امسال بے موسمی برسات سے کھیتوں میں اگائے گئے سبزیوں کے پودے تباہ ہوئے ہیں،ٹماٹر فی کلو 50 تا60 روپئے،بینس50تا 60، لیموں8 تا10 روپئے ،گاجر50 روپئے ،کریلا80 روپئے،شلغم50 روپئے ، بیگن 40 تا50 روپئے،مٹر پھلی100 تا 120 روپئے کی قیمت میں فروخت ہورہی ہے،سب سے کم قیمت پیاز کی ہے جو100 روپئے میں 5 تا6 کلو فروخت کی جارہی ہے۔وہیں دالیں بھی مہنگی ہوچکی ہیں جبکہ پکوان کا تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔اس سے غریب کی تھالی میں مہنگائی صاف دکھائی دے رہی ہے۔