شہرمیں امن وامان کوبرقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے:پی ایف آئی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔اندرا نگر میں ہونے والے پُرتشدد واقعات کے تعلق سے پی ایف آئی کی جانب سے مذمتی بیان جاری کیاگیاہے،جس میں کہاگیاہے کہشہرمیں جمعہ کی رات سڑک حادثے کے بعد ہونے والے پُر تشدد واقعات پر محکمہ پولیس نے بروقت قابو پالیا تھا ، سڑک حادثے کو لیکر دو افراد کے درمیان ہونے والے جھگڑے نے فرقہ وارانہ تشددکی شکل اختیارکرنے سے بچ گیا ، مگراس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے اسے مکمل طو رپر فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔دیررات حالات پر پولیس نے قابوپایاباوجود اس کے متورروڈ پر سنگھ پریوارکے 300 سے400کارکنوں نے اندرا نگرمیں موجود کچھ مسلمانوں کے گھر پرپتھرائو کیا،اس کے علاوہ گھروں کے سامنے کھڑی ہوئی سواریوں کو بھی نقصان پہنچایا،اسی درمیان 4 سے5افرادپر حملہ کیاگیاجس میںدو افراد کو شدید چوٹیں آئی ہیں جنہیں شہرکی میگان اسپتال میں داخل کیاگیاہے اور ان نوجوانوں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔اس موقع پر پی ایف آئی کےضلعی لیڈران کی جانب سے اندرا نگر میں ہونے والے واوقعات کا جائزہ لیاگیا اور وہاں کے ساکنوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے ظلم کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں،ایف آئی آر درج کروانے کے بعد ہمارا تعائون آپ کے ساتھ رہے گا۔پی ایف آئی کے ضلعی صدر عبیداللہ شریف نے نے اس تعلق سے شیموگہ شہرکی عوام سے گذارش کی کہ وہ امن وامان کو برقر ارکھیں۔مزید انہوں نے محکمہ پولیس سے بھی اس بات کامطالبہ کیاہے کہ دیررات سنگھ پریوارکے کارکنوں کی جانب سے پتھرائو کرنے والے افرادکے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے۔