دہلی:۔پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) نے جمعرات کے روز کہا کہ اس نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں کو سفارش بھیجی ہے کہ صحافیوں کو بھی کووڈ جاں بازوں کے زمرے میں شامل کیا جائے اور انھیں انشورنس کور فراہم کیا جائے۔پی سی آئی نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اڈیشہ، بہار اور مدھیہ پردیش کی حکومتوں نے صحافیوں کواس وبا کی حالت میں اپنی محنت کے لئے پیشگی محاذ کارکن(فرنٹ لائن ورکر) سمجھا اور انہیں مالی مدد فراہم کی۔پی سی آئی نے صحافیوں کو انشورنس سے متعلق مرکز، ریاستی اور مرکزی علاقائی حکومتوں سے سفارش کی ہے اور کہا ہے کہ صحافیوں کو کووڈ جاں باز کے زمرے میں شامل کیا جانا چاہئے۔پی سی آئی نے گذشتہ سال ستمبر کی اپنی تجویز کا اعادہ کیا ہے اور تمام ریاستی حکومتوں، مرکزی علاقوں اور مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ہریانہ حکومت کی طرح صحافیوں کے لئے گروپ انشورنس اسکیم تشکیل دے اور اس پر عمل درآمد کرے۔کونسل نے مرکز، ریاستی حکومتوں اور مرکزکے زیرانتظام علاقوں کی حکومتوں سے سفارش کی ہے کہ ڈاکٹروں کی طرح صحافیوں کو بھی کووڈ جاں باز کے زمرے میں شامل کیا جائے اور وہی مالی مدددی جائے جو کووڈ 19 کے باعث فوت ہونے والے صحافیوں کے اہل خانہ کو فراہم کیا جانا چاہئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل نے مرکزی حکومت کے ساتھ ساتھ تمام ریاست اور مرکز ی علاقوں کی حکومتوں سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ضروری اقدامات کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
