پولیس کے نام پر ۓڈیل : گرام پنچایت رکن گرفتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

منگلورو:۔سورتکل پولیس تھانے میں درج مقدمے کے ایک ملزم کا نام مقدمہ سے خارج کرنے اورمحکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران سےڈیل کرتے ہوئے نام نکالنے کیلئے 95.2لاکھ نقد وصول کرنے والے ایس ڈی پی آئی پارٹی کے گرام پنچایت رکن کو پولیس نے اپنا مہمان بنالیا ہے۔ یہ معاملہ منگلوور پاورو گرام پنچایت میں رونما ہوا ہے۔ اس گرام پنچایت میں، ایس ڈی پی آئی کے حمایتی رکن عبدالقادر رضوان (28) کے طور پر ملزم کی شناخت سامنے آئی ہے۔ سال 2021 کے دسمبر میں منگلورو کے کمشنر یٹ کے حدود میں سورتکل پولیس تھانے میں ڈکیتی کا ایک معاملہ داخل ہواتھا۔ اس معاملے میں ملوث ملزم فرار تھا اوراسکی تلاش کیلئے پولیس سرگرم تھی۔ اس دوران اس سے شخص سے رابطہ کرنے والے دواشخاص ، ڈکیتی کے معاملے سے نام ہٹانے کیلئےپولیس کو رشوت دینے اور ساتھ ہی اعلیٰ افسران سے بات چیت کرکے مقدمہ سے نام نکالنے کا دعویٰ کرکے دھوکادہی کی گئی تھی۔ معاملہ کا پس منظر: ڈرگس دے کر عصمت دری اوربلاک میلنگ کے معاملے میں ملوث ملزم جس کو پکڑنے کا پولیس نے جال بچھایا تھا ، اس شخص کو پولیس کے چنگل اور کیس سے بری کرنے کیلئے 3 لاکھ روپئےکی ڈیمانڈ رکھتے ہوئے قسطوں کی شکل میں جملہ 95.2لاکھ نقد رقم حاصل کرنےمیں کامیاب ہوچکا تھا۔ اس رقم کی ادائیگی کے بعد بھی جب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا تو ملزم عدالتی سماعت کے بعد ضمانت پر بری ہوگیا تھا بعدازاں اس نے اپنے ساتھ ہوئے دھوکے کا بدلہ لینے اوراپنی رقم واپس لینے کیلئے اس شخص کی تلاش کرتے ہوئے اس سے رقم واپس دینے کی مانگ کی لیکن اس شخص نے نہ صرف رقم دینے سے انکار کیا بلکہ پیسوں کی بات کی تو جان سے مارڈالنے کی دھمکی بھی دی اورساتھ ہی اس کو مزید 30 ہزارروپئے دینے کی ڈیمانڈ بھی رکھی۔ بعدازاں ملزم نےاس سے رقم لوٹنےوالے شخص کے خلاف منگلور کی دکشن پولیس تھانے میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس معاملے میں ملوث ملزم کے بارے معلومات جمع کرنے پر پولیس کو انکشاف ہوا کہ یہ شخص گرام پنچایت رکن ہے جو ایس ڈی پی آئی کا حمایتی شخص بھی ہے جس کا نام عبدالقادر رضوان بتایا گیا ہےاسے پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پوچھ گچھ سے ملزم نے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ ایک اورشخص بھی شامل تھا جس کی مدد سے اس نے سورتکل پولیس تھانے میں درج مقدمے میں ملزم کوپولیس والوں کے چنگل سے محفوظ رکھنے اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے بات چیت کرکےمقدمے سے خارج کروانے کیلئے قسطوں کی شکل میں رقم وصول کی گئی تھی۔ اس معاملے میں ملوث ایک اورملزم کی گرفتاری کا بھی جال بچھاگیا ہے۔