ریاست بھر میں اگلے 2 دنوں تک موسلا دھار بارش; 7 اضلاع میں ریڈالرٹ, شیموگہ سمیت کئی تعلقہ جات میں اسکولوں کو تعطیل
بنگلور : ریاست بھر میں اگلے دو دنوں تک موسلا دھار بارش ہونے کی اطلاع محکمہ موسمیات نے جاری کی ہے جسکی وجہ سے 7 ضلعوں میں ریڈالرٹ جاری کیا گیا ہے, چکمگلور, ہاسن, شیموگہ, اڈپی, شمالی کینرا, جنوبی کینرامیں ریڈالرٹ جارہ کیا گیا ہےجبکہ چامراج نگر, میسور, منڈیا, گدگ اور ہاویری میں آرینج الرٹ جاری کیا گیاہے۔ شیموگہ سمیت مختلف علاقوں میں پچھلے دس گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش کو دیکھتے ہوئے اسکولوں کو تعطیل دی گئی ہے۔

ریاست کے بنگلور, بنگلور رورل, ہاویری, گدگ, داونگیرے, دھارواڑ, ہبلی اضلاع کو یلو الرٹ کے زمرے میں رکھا گیاہے, محکمہ موسمیات نے مزید اطلاع دی ہے یہ بارش 20مئی تا 22 مئی تک جاری رہے گا۔ واضح ہوکہ یہ بارش اسانی طوفان کا اثر ہے جبکہ عموماً مانسون کی آمد جون کے مہینے میں ہوتی ہے ۔
