عوام کی بگڑتی حالات کیلئے حکومت متبادل نظام بنائیں :طاہر حسین

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :۔ریاست میں دن بہ دن لوگوں کی بگڑتی صحت اور حالات کی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے۔ خاص طور پر حاملہ خواتین ، قلبی امراض کے مریض ، شوگر ، بی پی اور معمولی بیماریوں کےعلاج کیلئےاسپتالوں کا رخ کرنے والوں کو مناسب علاج میسرنہیں ہورہاہے ۔انہیں متبادل علاج کیلئے وزیر اعلیٰ اور محکمہ صحت کو جلدہی مناسب اقدامات اٹھانے چاہئے۔ ان باتوں کا مطالبہ ویلفئیر پارٹی آف انڈیا کرناٹک کے ریاستی صدر طاہر حسین نے کیا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے سوال کیاہے کہ کیا اسپتالوں کو صرف کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے کیلئےہی مختص کیا گیاہے؟ کیادیگر مریضوں کے بارے میں محکمہ صحت کو اس سے کوئی سروکار نہیں ہے ؟۔اس وقت دوسرے مریضوں کو بھی اتنی ہی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جسطرح کورونا کے مریضوں کے علاج کیلئے حالات رونما ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو فوری طور پر کورونا مریضوں کی جانچ اور دوسرے مریضوں کو متبادل علاج کی فراہمی کا بھی علیحدہ نظام بنائیں۔ پہلے ہی کوویڈ وباء کی چپیٹ میں آئے مریضوں سے اسپتال بھر چکے ہیں۔ لہذا حکومت ان لوگوں کا علاج کرنے سے قاصر ہے جو معمولی امراض رکھتے ہیں۔محکمہ صحت کو چاہئے کہ مہلک کوویڈ اور دیگر مریضوںکے علاج پر تیزی سے کام کرنے پر زور دیا ہے۔