شیموگہ:اسمارٹ سٹی کے غیر معیاری کاموں کی مخالفت ، کاموں کیلئے کی گئی بدعنوانی کی مذمت اوربدعنوانی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے آج صبح کوئمپو روڈ پرضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے راستہ روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اس دوران کانگریس کارکنوں نے الزام لگایا کہ تعمیری کاموں میں بے قاعدگی برتی گئی ہے جس کی سخت مذمت کی جاتی ہے۔عوام کےٹیکس کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ لیا گیا ہے۔ 40 فیصد کمیشن لیا گیاہے۔ بلدیہ ہو یا ضلع انتظامیہ معیاری کام کروانے میں مکمل طریقے سے ناکام ہوا ہے کہتے ہوئے نعرے لگاتے ہوئے احتجاجیوں نے اپنے غصہ کا اظہار کیا۔احتجاج کے مقصد کو ظاہر کرتے ہوئے کانگریس صدر ایچ ایس سندریش نے کہا کہ اسمارٹ سٹی کے گھٹیا معیاری کام سے پورا شہر برباد ہو چکا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے ہونے والی موسلادھار بارش نے غریبوں کا جینا محال کر دیا ہے۔بارش کا پانی نالیوں کی بجائے سڑکوں اور گھروں میں بھر گیا ہے۔ گھر وں کی قیمتی چیزیں پانی میں بہہ گئی ہیں۔شہر کی اس بربادی کی وجہ اسمارٹ سٹی کے گھٹیا نوعیت والے کاموں کا نتیجہ ہے۔ عہدیداروں اور حکمراں جماعت نے آپس میں مل کر بڑے پیمانے پر لوٹ چکی ہےکہتے ہوئےاس بات پر غم و غصہ کا اظہار کیا ۔احتجاج میں اپوزیشن لیڈر یمونا رنگے گوڑا، رکن ریکھا رنگناتھ، ضلع یوتھ کانگریس کے صدر ایچ پی گریش سمیت کئی لوگوں نے اسمارٹ سٹی کی خامیوں اور بے قاعدگی کی مذمت کی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا۔اس دوران سابق ایم ایل اے ایچ ایم چندر شیکھرپا، سیدوحیداڈو،ایل رامے گوڑا، کے رنگناتھ،مہک شریف، آفرید، سید واحید اڈو وغیرہ موجودتھے۔
