شیموگہ:۔ڈپٹی کمشنر گرودتھ ہیگڈے نے کہا کہ ضلع میں محکمہ صحت کی جانب سے 3 مارچ یعنی آج بروزاتوارکوپولیو ویکسی نیشن پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے اور عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو بغیر کسی لاپرواہی کے پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے لگائیں۔ ڈپٹی کمشنر دفترکے اجلاس ہال میں پلس پولیو یونیورسل ویکسی نیشن پروگرام کے ابتدائی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے3/مارچ کو ضلع بھر سے120626 بچوں کو پولیو کی خوراک دی جائیگی،جس کیلئے ضلع بھر سے1037 مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کا تمام عملہ، بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے افسران، آنگن واڑی کارکنان، آشا کارکنان اور دیگر تنظیموں کے نمائندے ان مراکز پر خدمات انجام دینگے۔لہٰذا 3 مارچ بروز اتوار ضلع کے تمام مراکز صحت پرپولیو ویکسین مفت دستیاب ہوگی۔عوام اپنے 0 سے 5 سال کے بچوں کو پولیوکی خوراک پلائی جائے۔
