شیموگہ :پولیس اہلکاروں پر حملہ آور ہونے والے غنڈےسے بچنے کی کوشش میںپولیس نے اپنی دفاع میں فائرنگ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ارشدخان (24) نامی رائوڑی شیٹر کے پیر پر گولی چلانے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ شیموگہ کے بدھ نگرمیںرائوڑی کہلانے والے ارشد خان کے خلاف تنگا نگر پولیس تھانے میں کئی طرح کے مقدمات درج ہیں۔جس کے پیش نظر پولیس اسے گرفتارکرنے کی کوشش کررہی تھی ، لیکن اس کارروائی میں ملزم پولیس اہلکار پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے لگا جس کے جواب میں تنگا نگر پولیس تھانے کے انسپکٹر منجوناتھ نے غنڈے پرگولی چلادی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ آج صبح 8:30 سے 9 بجے کے درمیان ہوئی ہے۔ شیموگہ شہر کے مضافات انوپیناکٹے کے قریب یہ واقع رونما ہوا ہےپولیس کی گولی سےزخمی ارشدخان کو میگان اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ارشد کے خلاف ڈکیتی، لوٹ، چوری، قتل، دھمکی جیسے کئی مقدمات میں ملوث بتایا گیا ہے۔ یہ شخص حال ہی میں ضمانت پر رہاہوکر باہر آیا تھا۔ لیکن گذشتہ روز تنگا پولیس تھانے کے حدود میں پیش آنے والی واردات میں پولیس کو ا س شخص کی تلاش تھی جس کو پکڑنے کیلئے پولیس اپنی کاررائی کررہی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزم نے پولیس اہلکار پر ہی چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیاتھا۔اسکے جواب میں منجوناتھ پی آئی نے اپنی اور اپنے اہلکار کی دفاع کیلئےاپنی سروس ریوالورسے ملزم پر فائرنگ کردیا ہے۔اس بات کی وضاحت ضلعی ایس پی بی ایم لکشمی پرساد نے کی ہے۔
