کوویڈ سےمرنے والوں کو اعلان کردہ معاوضہ دینے کی تیاری:ڈی سی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: کوویڈ19 مہلک وباء سے مرنے والوں کے اہل خانہ جو ان پر منحصر ہیں انہیںحکومت کی جانب سے معاوضہ دینے کا پہلے ہی اعلان کیا گیا ہے۔مستحقین کو مالی مدد فراہم کرنے کیلئے تمام تعلقہ تحصیلداروں کو ضروری قدامات کرنے کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے بی شیوکمار نے متعلقہ تحصیلداروں اور تعلقہ میڈیکل افسران کو دی ہے۔ انہوں نے آج اپنےدفتر میں منعقدہ کوویڈ سے مرنے والوںکے اہل خانہ کو مالی امداد کی فراہمی، حالیہ دنوں ہوئی شدید بارش سے مکان، فصلیں، اثاثوں ، انسان وجانوروں کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں ویڈیو کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کووویڈ سے ہلاک ہونے والوںکےپہلے مرحلے میں جملہ 1064 ناموں کی فہرست جاری کرچکےہیں۔مرنے والوں کے خاندان والوں سے امداد کیلئے عرضیاں موصول کی جارہی ہیں۔ موصولہ عرضیوںکو بلا تاخیر محکمہ ریونیو کے افسران متاثرین کے گھر پہنچ کر ، ان سے عرضی اور معلومات حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مرحوم کے اہل خانہ اگر بی پی ایل خاندان میں شامل ہوتے ہیں تو ریاستی حکومت انہیں 1 لاکھ روپے کی مالی مدد اور مرکزی حکومت کی جانب سے 50 ہزار کا معاوضہ حاصل کرنے کیلئے ضلع کی جانب سے دائر درخواست توقع کے مطابق نہیں دیکھائی دی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ وہ اس ماہ کے آخر تک بغیر کسی تاخیر کے معلومات اکٹھا کرنے اور مستحقین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے مشترکہ کوشش کرنے کی تاکیدکی۔انہوں نے کہا کہ اگر آن لائن پُر کرنے کیلئے تکنیکی مسائل ہیں تو محکمہ صحت اور ریونیو کے افسران کو باہمی تعاون کے ساتھ اس مسئلے کو حل کرنا چاہئے۔کوویڈ 19 انفیکشن کو کنٹرول کرنے کیلئے شروع کیے گئے پروگراموں اور سرگرمیوں کیلئے ضلع انتظامیہ کا منظورشدہ بجٹ اور اخراجات کے استعمال کا سرٹیفکیٹ فوری طور پر جاری کیا جائے گا۔ اگر کوئی کمی ہےبجٹ کی ضرورت لاحق ہوتوامداد جاری کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوویڈ کنٹرول کیلئےتمام 18+افراد کو حکومت کی طرف سے مفت ویکسین دی جا رہی ہے۔ ایسے افراد کی شناخت کرنی ہےجنہوں نے ابھی تک پہلے مرحلے کی ویکسین نہیں لی ہے۔ اس کیلئے آشا کارکنوں اور تعلقہ ڈاکٹروں کی موجودگی میں تحصیلداروں کی نشست منعقد کرتے ہوئے تمام دیہات میں ایک تحریک کی شکل میں پروگراموں کاانعقادکرنا ہوگا۔مزید بتایا کہ ضلع میں حالیہ بارشوں نے تیرتھ ہلی سمیت ضلع کے کچھ تعلقوں میں فصلوں کو معمولی نقصان پہنچایا ہے۔ 105گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا اور2 لوگوں کی جان چلی جانے کی نشاندہی کی گئی ہے۔ تحصیلداروں کو اپنے دائرہ اختیار میں ذات کی تصدیق کیلئے موصولہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعدہی انہیں سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔ جھوٹےسرٹیفکیٹ جاری کئے جانے پر کے انچارج آفیسر اوراہلکاروںکے خلاف کرمنل مقدمہ درج کیا جائے گا۔نشست میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر || ناگیندر ایف ہونلی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسرڈاکٹر || سرگی ہلی، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کے ناگراج اور آر سی ایچ آفیسرڈاکٹر ناگراج نائک سمیت تمام تعلقہ تحصیلدار ، تعلقہ ہیلتھ اآفیسر موجود تھے۔