مرکزی نصاب میں کنڑا کودوسرا درجہ دینے کی مخالفت :کرناٹکا رکشنا ویدیکے

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ: سنٹرل سلیبس کے تحت تعلیم دینے والے اسکولوں میں کنڑا زبان کو زبان اول کا درجہ دینے کے بجائےدوسری اور تیسر ی زبان کے طور پر پڑھانے کےقواعد تیار کئے گئے ہیں اوران اصول کے خلاف آج کرناٹکا رکشنا ویدکے سوابھیمانا بنا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر دفتر کے ذریعہ وزیر اعلیٰ سے درخواست کی گئی ہے۔ریاست میں تمام سنٹرل سلیبس والے اسکولوں میں کنڑا کو پہلی یا دوسری زبان کے طور پر پڑھانے کیلئے موجودہ اصولوں میں ترمیم لائی گئی ہے اور ترمیم شدہ اصولوں کے تحت کنڑا زبان کو دوسری اورتیسری زبان کے طور پر سیکھانے کیلئے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ حکومت کے اس اقدام نے کنڑ زبان   کو سنگین طور پر نظرانداز کیا ہے۔ اس سے نہ صرف مرکزی نصاب والے اسکولوں میں کنڑ سیکھنے والے بچوں کا مستقبل تباہ ہوگا۔ ساتھ ہی ان اسکولوں پر حکومت کاکنٹرول نہ رہے خودحکومت نے ہی اسکی راہ بھی ہموار کردی ہے۔اب تک ایک اصول رہا ہے کہ کنڑ کو پہلی اور دوسری زبان کے طور پر پڑھایا جانا چاہیے۔لیکن اب مرکزی نصاب والے اسکولوں میں یہ اصول ہے کہ انگریزی کو پہلی زبان کے طور پر اور کنڑ کو دوسری یا تیسری زبان کے طور پر پڑھانے کے اصول بنائے گئے ہیں۔ تنظیم کی جانب سے اس کی شدید مذمت کی جاتی ہے۔تنظیم نےمطالبہ کیا کہ کنڑ اکو خطرہ نہ ہواس طریقے سے نئی تعلیمی پالیسی کی تجویزپیش کرنے پر حکومت سے پر دبائوڈ الاہے۔ اس موقع پر ضلع صدر مدھوسودن ، نائب صدر رگھونندن ، روی پرساد، نیاز، نوراللہ وغیرہ موجودتھے۔