بارش سے ہونے والے نقصان کے معاوضہ کامطالبہ کرتے ہوئےآر ایم نگر کے ساکنوں کا احتجاج 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:پچھلے دنوں ہونے والی اچانک موسلادھار بارش کے نتیجے میں شہر کے علاقے آر ایم ایل نگر میںبارش کا پانی راستے اور نالیوں میں بھرتا ہوا گھروں میں گھس گیا تھا جس کی وجہ سے گھروں کے فرنیچر، ملبوسات، کھانے پینے کی اشیاء ، گاڑیاں سمیت بڑے پیمانے پر نقصان پیش آیا تھا۔ بارش سے ہونے والے نقصان کیلئے مناسب معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کے آر ایم ایل نگر کے ساکنوں نے ڈپٹی کمشنر دفترکے بالمقابل احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم پیش کیا۔آر ایم ایل نگر کے ساکنوں نے الزام لگایاکہ اسطرح کے حالات کی اہم وجہ آرایم ایل نگرکے بنیادی مسائل کو حل نہیں کرنا ہےاور وقت مقررہ پر تعمیراتی کاموں کومکمل نہیں کرنا ہے ،جس کا خمیازہ یہاںکے ساکنوں کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ یہاں پر کئی طرح کے بنیادی مسائل ہیں اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئے کارپوریشن بالکل بھی سنجیدہ نظرنہیں آرہاہے اس وجہ سے یہاں کے ساکنوں کومختلف دشواریوں کا سامنا کرنا پڑر ہا ہے۔ساکنوں نے آرایم ایل نگر کے راج کالوے کی فوری تعمیر،تنگا نگر سے ٹیپونگر کےدرمیان موجود چینل کیلئے دیوار کی تعمیرکرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس کے علاوہ پیئر لائٹ سے ہوکر گزرنے والے راج کالوے کو مزید کشادہ اور طویل کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق بڑا کرنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس وارڈ کے کارپوریٹر راجو کی غیر ذمہ داری اور عوامی نمائندوں کی لاپرواہی کانتیجہ ہے کہ یہاں کے لوگوں کواسطرح کے ناگریز حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامیوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر متاثرین کیلئے معاوضہ کرنے کے اقدامات اٹھائے جانے چاہئے۔ بارش سے متاثرہ مکانات کو لیکر معقول معاوضہ دینے کی بھی گذارش کی گئی ہے۔اس موقع پرسید وحیداڈو،آفتاب پرویز ، مولانا صفی اُللہ ،نوراللہ ،اللہ بخش،عمران خان،عادل پاشاہ ، عبدالمجیب،مشتاق احمد(مشتو)،محمد نہال(نیلو)،ایس ایس الطاف وغیرہ موجودتھے۔