کرناٹک:40 مہینوں میں 700 فرقہ وارانہ معاملات درج

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔پچھلے ساڑھے تین سالوں یعنی 40 مہینوں کےدرمیان ریاست میں700 سے زیادہ فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت کے معاملات درج ہوئے ہیں۔یہ رپورٹ انڈین ایکسپریس میں شائع ہوئی ہے ۔ کرناٹکا پولیس کے حوالے سےشائع کردہ ایک رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سال2019 سے سال2022 کے درمیان مذہب،ذات اور فرقوں کی بنیاد پر752 معاملات درج ہوئے ہیں،ان معاملات کوآئی پی سی کی دفعہ295 اور297 کے درمیان درج کئے گئے ہیں۔سال2022 کے آغاز سے اب تک97 معاملات درج کئے گئے ہیں۔واضح ہوکہ ریاست میں فرقہ وارانہ حالات کے مدِ نظر بیرونی ممالک اور سرمایہ داروں نے اپنے قدم پیچھے ہٹانا شروع کیاہے،جس سے ریاست کی اقتصادی حالت پر منفی اثر پڑرہاہے۔