بھٹکل:۔انجمن حامی المسلمین سے فارغ التحصیل، قوم نائط کے ثبوت، بنگلور سے اعلی تعلیم حاصل کئے، اسی کے دیے میں منطقہ شرقیہ سے اپنا معاشی سفر شروع کرنے والے مشہور بھٹکلی تاجر یونس قاضیہ نے، کپڑے کی تجارت سے اپنا سفر تجارت شروع کیا تھا، پھر دھیرے دھیرے کوسمیتک، بلینکیٹ، سوپر مارکیٹ وغیرہ مختلف تجارتی سنگ میل عبور کرتے ہوئے، اتنے مہاں تاجر بن چکے ہیں کہ انکے آبائی تجارتی صوبے کیرالہ حکومت نے انہیں پرواسی بھارتیہ کے اعزاز سے نوازا ہے۔کیرالہ حکومت کی طرف سے، کسی بھی بھٹکلی تاجر کو دیا جانے والا، یہ بہت بہی بڑا اعزاز ہے۔ اس کیلئے ہم یونس قاضیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں صوبائی ہو یا ملکی سطح کے ایسے،بہت سارے اعزاز مستقبل میں حاصل کرتے ہوئے، وہ قوم نائط اور شہر بھٹکل کا نام روشن کرتے ہوئے، قوم نائط اور شہر بھٹکل کو تاریخی اعزاز سے مالامال کریں گے۔یونس قاضیہ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بھٹکل مسلم جماعت منطقہ شرقیہ دمام کے 35 سالہ جماعتی زندگی میں مختلف میعادی 20 لمبے سال تک صدارت کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ یونس قاضیہ کو بھٹکل مسلم خلیج کونسل کے بھی مختلف میعادی، ایک دیے تک سکریٹری جنرل کے عہدے پر براجمان رہنے کا اعزاز حاصل ہے ۔ بھٹکل و آس یاس بھٹکل کے مختلف گاؤں دیہات کی پچیس ایک جماعتوں پر مشتمل کینرا مسلم خلیج کونسل کی صدارت پر اگلے تین سال کیلئے ابھی حال ہی میں منتخب ہوئے ہیں۔ ہمیں امید ہے اللہ رب العزت نے ان میں جو خداداد صلاحیتیں موجزن رکھی ہوئی ہیں یقینا اہل بھٹکل و آس پاس بھٹکل آباد اہل نائط کے تمام گاؤں دیہات و ملت اسلامیہ کرناٹک و ہندیونس قاضیہ کی بھر پور صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرینگے۔
