صحت مند ی کے بعدچار بچوں کی ماں کو سرجی اسپتال سےملی رخصتی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: شہر کی معروف سرجی اسپتال میں پچھلے ماہ 23 تاریخ کو ایک ماں نے بیک وقت 4بچوں کو جنم دیا تھا۔ جنم دینے والی ماں بھدراوتی تعلقے کے تڑسا گائوں کی ساکنہ الماس بانو ہیں جن کے چاروں بچے صحت مند وتندرست بتائے گئے ہیں ۔ بچوں کے ماہرین ڈاکٹر اور سرجی اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر دھننجئے سرجی نے آج ماں اور بچوںکو اسپتال سے رخصتی دے دی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے بڑی ہی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی خوشی ہورہی ہےکہ الماس بانو کی زچگی کو ہمارے عملے نے بڑی ہی کامیابی کے ساتھ کیا ہے ، چونکہ بچوں کا وزن انکی پیدائش کے وقت کافی کم تھا،اورانہیں سانس لینے میں بھی پریشانی ہورہی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ ان بچوں کو ڈاکٹروں کی کڑی نگرانی میں رکھا گیا تھا۔اس وقت ماں اوربچے تمام ہی صحت مند اورتندرست ہیں اسی لئے انہیں اسپتال سے آج رخصتی کی جارہی ہے۔ اس موقع پر اسپتال کے ڈاکٹر، اہلکاروں نے بڑی ہی مسرت کے ساتھ ماں اوربچوں کو اسپتال سے رخصت کیا۔