اگنی پتھ منصوبہ بے روزگاری بڑھانے کا احمقانہ منصوبہ ہے: – کے بی پرسننا کمار

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ ملک کے نوجوان نسلوں کو ملک کی خدمت کا موقع دینے کے ساتھ ساتھ روزگار کا موقع فراہم کرنے والے ایک باوقار عہدے کوٹھیکدار ملازمین کی نچلی سطح پر لاکھڑا کرنے والے اگنی پتھ منصوبہ نہایت ہی احمقانہ ہے۔یہ الزام سابق ایم ایل اے کے بی پرسننا کمار نے لگایا ہے۔مرکزی بی جے پی سرکار کا یہ عمل قابل مذمت ہے کہتے ہوئے شدید برہمی کااظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کا یہ منصوبہ بے روزگاری بڑھا کا احمقانہ قدم ہے،حکومت کو فوری طور پراگنی پتھ منصوبے کے انتخاب کے عمل کو ترک کرنا چاہئےاور فوجیوں کو بھرتی کرکے ملک کے نوجوانوں کی امنگوں اور بہادری کا حوصلہ بڑاھایا جاناچاہئے ۔ ملک کی نگرانی کرنے والے فوجیوں کا کام زیادہ ذمہ دارانہ ہے۔بی جے پی حکومت فوجیوں اور سابق فوجیوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کے وعدے کے ساتھ اقتدار میں آئی تھی۔ اب فوجیوں کی جانوں کی حفاظت پر پتھرڈالنے کا کام کرنے جا رہی ہے۔فوجیوں کو چار سال تک محنت کروانے کے بعدانہیں بغیر کسی سیکورٹی کے سڑکوں پر لانا ایک بے شرم اسکیم ہے۔شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جسطرح مرکزی وزراء کے بیانات سامنے آرہے ہیں اس پر غوروفکر کیا جائے تو لگتا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی اور امیت شاہ کی جوڑی ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کردیگی اور فوجیوں کو بی جے پی کے دفتر میں چوکیداری کا کام دینے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔پرسنا کمار نے کہا کہ بی جے پی حکومت جس نے پہلے ہی تمام آئینی اداروں کو تباہ کر دیا ہے اور تمام ریاستی اداروں کوکائوڑیوں کے دام میں بیچ دیا ہے۔ اب وہ ملک کا غرورکہلانے والی فوج کے عزت وقار کو مٹی میں ملانے کا کام کررہی ہے ۔ لیکن یہ ملک بی جے پی کو اس بات کی اجازت کبھی نہیں دیگا۔ کانگریس پارٹی ہمیشہ فوجیوں کے ساتھ کھڑی رہےگی اوراگنی پتھ منصوبے کی شدید مذمت مسلسل کرتے رہےگی۔