چامراج پیٹ عید گاہ میدان کے تنازعے کو لگا بریک ؛ کمشنر نے کہا یہ عیدگاہ وقف بورڈ کا ہے !!

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر نمایاں
بنگلور : سنگھ پریوار کی جانب سے چامراج پیٹ عید گاہ میدان میں جلسے کا انعقاد کرنے کے لئے مانگی گئی اجازت کو بی بی یم پی کمشنر تشار گریناتھ نےمسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ عید میدان بی بی یم پی کا نہیں ہے بلکہ وقف بورڈ کے ماتحت آتاہے اس لئے ان سے ہی اجازت مانگی جائے ، چیف کمشنر کے اس بیان کے بعد آخر کار عیدگاہ کے تنازعے کو بریک لگ گیاہے ۔ آج بی بی یم پی کے چیف کمشنر تشار گریناتھ نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہ میدان کے معاملے میں سال 1974 کو سٹی سروے کیا گیا تھا اس وقت اس زمین کو بی بی یم پی کاحصہ نہیں ماناگیا تھا ،اس سے واضح ہوتاہے کہ یہ زمین بی بی یم پی کی نہیں ہے اور نہ ہی کھاتے میں اسکا تذکرہ ہے ۔ اگر وقف بورڈ کے پاس دستاویزات ہیں تو وہ ان دستاویزات کو پیش کرتے ہوئے اپنے نام پر کھاتہ بنواسکتاہے ۔ حالانکہ پہلے بھی وقف بورڈ کو دستاویزات پیش کرنے کے لئے نوٹس جاری کی گئی تھی لیکن وقف بورڈ نے بر وقت یہ دستاویزات پیش نہیں کئے تھے ، بعد میں وقف بورڈ ٹریبونل کی ہدایت کے بعد دستاویز ات پیش کئے گئے ہیں اب یہ عیدگاہ میدان انکے ماتحت آتا ہے ۔