بجلی کی بل ابھی تک معاف نہیں ہوئی ، کے پی ٹی سی ایل نے کی ہے تصدیق

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلورو: میسکام، بیسکام، ہیسکام، جیسکام اوردوسری بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بی پی ایل کارڈ والے صارفین کی بجلی کی بل معاف نہیں کئے گئے ہیں۔ لوگ سوشیل میڈیا کی افواہوں پر توجہ نہ دیں، اس بات کی تصدیق کے پی ٹی سی ایل نے کی ہے۔ اس سلسلے میں کے پی ٹی سی ایل کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوشیل میڈیا میں بی پی ایل کارڈ والے صارفین کی بجلی کی بل معاف کرنے کا خط تیزی کے ساتھ گردش کررہا ہے۔ اس خط کو لیکر کئی لوگ کے ای بی دفاتر کے چکر کاٹ رہے ہیںاورفون کے ذریعہ افسروں کو رجوع کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم صارفین سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ کے ای بی دفتر کا رخ نہ کریں، اگر حکومت کی جانب سے بجلی کے بل میں کٹوتی کیلئے احکامات جاری ہوتے ہیں تو اسکی تفصیلات براہ راست محکمہ فوڈڈیپاٹمنٹ سے براہ راست بی پی ایل کارڈ کی تفصیلات لے لی جائیںگی۔