ضلع کے سرحدی علاقوں میں جنگلی ہاتھیوں کی آمد،خوف کاماحول

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ:۔ضلع کے سرحدی علاقے سورب کے آنوٹی کے دوارہلی میں جنگلی ہاتھیوں کی آمدہوئی ہےجس کی وجہ سے مضافاتی دیہاتوں میں خوف کاماحول دیکھاجارہاہے۔جنگلی ہاتھیاں ندی پارکرتے ہوئے کھیتوں میں دکھائی دئیے،جس کی اطلاع محکمہ جنگلات کے افسروں کو دی گئی ہے۔اسی طرح سے شیموگہ تعلقہ کے ہنگیرے کٹےکے مضافات میں بھی دو جنگلی ہاتھیوں کو دیہاتوں سے منسلک کھیتوں میں دیکھاگیاہے۔سکرے بیل ہاتھی کیمپ سے ان ہاتھیوں کو جنگل کے درمیان لے جانے کیلئے محکمہ جنگلات کے افسران منصوبہ بندی کررہے ہیں،اسی طرح سے بھدراوتی تعلقہ کے اُملے بیل میں بھی جنگلی ہاتھیوں کی وجہ سے لوگوں میں خوف دیکھاجارہاہے۔