ای ڈی نے سات مقامات پر چھاپے مارے:نواب ملک کی وزارت کے ماتحت وقف بورڈ سے متعلق گھوٹالے کی جانچ شروع کی 

سلائیڈر نیشنل نیوز
ممبئی:۔ ای ڈی نے بورڈسے متعلق پونے گھوٹالے کی تحقیقات شروع کر دی ہیںجو مہاراشٹر کے وزیر نواب ملک کی وزارت کے تحت آتا ہے۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ای سی آئی آر درج کیاہے۔ وقف کے کل 7 مقامات پر تلاشی کی خبر ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ چھاپے منی لانڈرنگ کے معاملے میں مارے جا رہے ہیں۔ ای ڈی ذرائع نے بتایاہے کہ وقف اراضی معاملے میں مہاراشٹر پولس کی ایف آئی آر کی بنیاد پر یہ جانچ شروع کی گئی ہے۔نواب ملک نے آرین خان ڈرگ کیس کے بعد این سی بی افسر سمیر وانکھیڑے پر سوالات اٹھائے تھے۔ انہوں نے کرپشن سمیت کئی الزامات لگائے۔ اس کے بعد انہوں نے مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس پر بھی الزام لگایا ہے۔ اس معاملے کو لے کر بی جے پی اور نواب ملک کے درمیان کئی دنوں سے جوابی حملہ جاری ہے۔