دہلی:۔ کنڑ اداکار چیتن کمار امنسا کو بنگلورو پولیس نے ‘ہندوتواپر ٹویٹ کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ حال ہی میں چیتن اہنسا نے ٹویٹ کیا کہ ہندوتوا کی بنیاد صرف جھوٹ ہے۔ مبینہ طور پر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔جس کے بنگلورو میں شیشادری پورم پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اداکار، جو ایک دلت اور قبائلی کارکن بھی ہے، کو ضلعی عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔آئی پی سی سیکشن 295A، 505B کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ٹی وی 9 کنڑ کے مطابق، چیتن کو اس کے ٹویٹ پر شکایت موصول ہونے کے بعد بنگلورو میں شیشادری پورم پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ چیتن کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 295A اور 505B کے تحت ہندو مذہب کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ہندو مذہب کی توہین کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔20 مارچ کو چیتن کمار نے ٹوئٹر پر نہ صرف ہندوتوا کو جھوٹ کہا بلکہ یہ بھی لکھا کہ بابری مسجد کی جگہ کوئی رام جنم بھومی نہیں ہے اور ہم سچائی سے ہندوتوا کے جھوٹ کو شکست دے سکتے ہیں۔اسی طرح 2023 میں یہ دعویٰ کہ اریگوڑا اور نانجے گوڑا ٹیپو کے قاتل ہیں بھی جھوٹ ہے۔اس کے بعد بجرنگ دل کے شیوکمار نے چیتن کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ چیتن کمار کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔اس سے قبل فروری 2022 میں چیتن کو حجاب کیس کی سماعت کرنے والے ہائی کورٹ کے جج کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے پر بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ برہمن سماج پر ان کے بیانات کی وجہ سے ان کے خلاف دو مرتبہ شکایت درج کروائی گئی ہے۔چیتن نے ٹیپو پر بی جے پی کے دعوے کو بھی جھوٹ قرار دیا۔دراصل، کرناٹک انتخابات میں ووکلیگا برادری کی حمایت حاصل کرنے کے لیے، بی جے پی یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ اوریگوڑا اور نانجے گوڑا نے ٹیپو سلطان کو مارا تھا۔ جھوٹ ہے۔ جبکہ مورخین کا خیال ہے کہ 1798 میں چوتھی میسور جنگ میں ٹیپو کو انگریزوں نے نظام کے ساتھ مار دیا تھا۔
