منگلورو:۔ ہم نے کانگریس کے بچوں کو فوجی خدمات کیلئے نہیں پوچھا ہے۔ روزگار کے متلاشی، فوج میںبھرتی کی چاہت رکھنے والے اور ملک کیلئے کام کرنے والوں کو ہی "اگنی پتھ” منصوبے کیلئے موقع دیا گیا ہے۔ ان باتوں کا اظہار رکن پارلیمان و بی جے پی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل نے کیا ہے۔ انہوں نے منگلور میں نامہ نگاروں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ سال 2014 میں مرکز میں وزیر اعظم نرنیندرمودی کی قیادت میں اقتدار میں آنے والی این ڈی اے حکومت ملک میں تبدیلی کے راہ پر گامزن ہے۔ کارآمد منصوبے مرکزی حکومت نے نافذ کئے ہیں۔ اس بات کو کانگریس لیڈران برداشت نہیں کررہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مرکز کی جانب سے جاری ہونے والے تمام مفید منصوبوں پر تنقید کا نشانہ بناتے جارہی ہے۔ ملک میں نوجوان طاقتوں کو بھرتی کیلئے اگنی پتھ منصوبے کو رائج عمل لایا گیا ہے۔ نوجوانوں کو ملک کی خدمت کے ساتھ ساتھ تعلیم ، روزگارکا موقع دیاجارہا ہے۔ یہ حب الوطنی کو اُجاگر کرنے کی وجہ ثابت ہوگی، نوجوانوں کا مستقبل بھی اس میں شامل ہے اورملک کی بے روزگار کو دور کرنے کیلئے بھی اگنی پتھ ایک کوشش ہے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت کے چلے جانے کے بعد تشدد اور اشتعال انگیزی کرنے میں کانگریس مصروف ہوچکی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریاست میں نصابی ترمیمی کمیٹی کے صدرروہت چکراتیرتھا کے پروگراموں کو روکنے کا کام کیا جارہا ہے۔ ڈی جے ہلی، کے جے ہلی، شیموگہ، ہبلی تشدد،کے پیچھے کانگریس کی نفرت کی سیاست کا ہاتھ ہےکہتے ہوئے سنگین الزام لگایا ہے۔
