
شیموگہ: مسلمان اب بھی غفلت میں ہیں, کوئی کسی کی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہیں, نوجوان نسل کسی کی بھی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہے انکی رہنمائی کرنا ضروری ہے,اس بات کا اظہار یم یل سی عبدالجبار نے کیاہے۔ انہوں نے شیموگہ مسلم فیڈریشن کی جانب سے منعقدہ تہنیتی جلسے میں دوسری دفعہ یم یل سی ہونے پر تہنیت قبول کرتے ہوئے کہا کہ حجاب کا مسئلہ آنے کے بعد لڑکیوں کی تعلیم پر نہایت برا اثر پڑاہے,آج مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ مسلمان تعلیمی اداروں کا قیام کریں, مسلمانوں میں قائدین کی کمی اس لئے ہے کہ وہ قوم کے لیڈر بننے کے بجائے صرف سیاسی پارٹیوں کے لیڈر ہیں,جب قوم کے لیڈر بنیں گے تو خود بخود سیاسی جماعتیں مسلمانوں کو قائد مانیں گے۔ جب تک مسلمان سیاست اور دین میں آگے نہیں آئینگے اس وقت تک ہماری بقاء ناممکن ہے۔ سکھ دو کروڑ ہونے کے بعد بھی ان سے حکومتیں خوف کھاتی ہیں جبکہ مسلمان اپنا وجود کھورہے ہیں۔اگر 2024 میں دوبارہ پارلیمنٹ واسمبلی میں بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو یہ مسلمانوں کا آخری الیکشن ہوگا اسکے بعد مسلمانوں سے ووٹ دینے کا حق بھی چھین لیا جائیگا۔ آج ہمارے پاس مستقبل کے تعلق سے سوچنے کی بھی طاقت نہیں ہے ۔ مسلمانوں کے پاس حسد کا مادہ ذیادہ ہے جس کی وجہ سے مسلمانوں کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے, اس دفعہ بھی ووٹنگ کے پاور کو جان نہیں پائینگے تو بہت بڑے خسارے سے گزرنا ہوگا۔ خدا اسی قوم کی حالت بدلتاہے جو حالت بدلنا چاہتے ہیں ۔ اس موقع داونگیرہ وقف بورڈ کے صدر سراج احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے جدو جہد کی جارہی ہے ۔ پچھلے سال بھی یڈویورپا سے بھی بات کرتے ہوئے مسئلے کو حل کیا تھا۔ لوگ جب تک قائد کو قائدنہیں مانتے اس وقت تک قیادت مضبوط نہیں ہوگی۔ قیادت ملتی نہیں بلکہ قیادت بنائی جاتی ہے۔ پروگرام میں فیڈریشن کی جانب سے ریاستی حج کمیٹی کے سابق رکن سید وحید اڈو نے بات کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کے مسئلے کو حل کرنے کے معاملے میں عبد الجبار صاب کوشش کریں اس بات کا ہم مطالبہ کرتے ہیں, مسلمانوں کے مسائل حل کرینگے اس بات کی امید ہے,اسکالرشپ اورمسلمانوں کو ملنے والی دیگرسہولیات فراہم کرنے کے لئے توجہ دی جائے۔ مسلمانوں کے مسئلے حل کرنے میں اقلیتی کمیشن کے چیرمین ناکام ہوئے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ استعفٰی دے دیں۔ مسلمانوں میں دوسرے مرحلے کی قیادت نہیں ہے یہ افسوسناک بات ہے۔ پروگرام میں امپیریل فاؤنڈیشن کے چیرمین و سونا گروپس کے یم ڈی اقبال حبیب سیٹھ, سابق کاؤنسلر مختار احمد, انجمن اسلام شیموگہ کے سکریٹری نثار احمد, ڈی سی سی کے نائب صدر امتیاز احمد, یم ڈی شریف, داونگیرہ مسلم یاسٹل کمیٹی کے صدر باشاہ پہلوان وغیرہ موجو تھے۔ پروگرام کے کنوینئر عظمت اللہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔


