بسوں کے درمیان ٹکر؛50 سے زائد مسافر زخمی

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔تعلقہ کے لکن کوپہ کے قریب ایک سڑک حادثہ پیش آیاہے جس میں50 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔لکن کوپہ کے قریب توٹادا کیرے کے قریب آج دوپہر کے ایس آر ٹی سی بس اور ایک پرائیوئٹ بس کے درمیان آمنے سامنے ٹکر ہوئی جس سے50 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔شرنگیری سے شیموگہ آرہی کے ایس آر ٹی سی بس اور شیموگہ سے ہورناڈو کوجارہی پرائیویٹ بس کے درمیان یہ حادثہ پیش آیاہے ۔زخمی مسافروں کو شیموگہ کے میگان اسپتال سمیت مختلف نجی اسپتالوں میں داخل کیاگیاہے۔اطلاع پاکر پولیس نے جائے حادثے کا معائنہ کیا۔