سرکاری اردواسکولوں کیلئے 7اور8ستمبر کو زونل کھیلوں کاانعقاد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔سرکاری اردو ہائرپرائمری اسکول سومن کوپہ میں ایک نشست منعقد کی گئی تھی جس میں تعلقہ سطح کے سرکاری اردواسکولوں میں زونل کھیلوں کے تعلق سے تبادلہ خیال کیاگیااوراس بات کا فیصلہ لیاگیاکہ تعلقہ سطح کے تمام سرکاری اردو اسکولوں کے طلباء کیلئے زونل کھیلوں کاانعقاد ماہ ستمبرکی7اور8 تاریخ کو منعقدکئے جائینگے جس میں ہائر پرائمری اسکول کے طلباء جن کی عمر14 سال سے کم ہو وہ حصہ لے سکتے ہیں اور ان کھیلوں کا انعقاد شہرکے نہرو اسٹیڈیم میں منعقدکئے جائینگے ۔ نشست میں اِن ڈورس کھیلوں کے تعلق سے بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے اسی ماہ کی28 تاریخ کومنعقد کرنے کیلئے فیصلہ لیاگیااور اِ ن ڈورس کھیلوں کاانعقادشہرکی کلرک پیٹ سرکاری اردو اسکول میں انجام پائے جائینگے۔کھیلوں کی نگرانی کیلئے کنوینیرسومن کوپہ سرکاری اردو اسکول کی میرمعلمہ سعیدہ بانواورسکریٹری اور اسکول کی پی ای ٹیچر شکنتلا کی نگرانی میںکیاجائیگا۔اس نشست کی صدارت فزیکل ایجوکیشن آفیسر ناگراج نے انجام دی۔مہمان خصوصی کے طورپر کراٹا تعلقہ صدر سیدپرویز موجود تھے۔اس موقع پرسی آرپی مختیاراحمد،محبوب علی،محمد ذاکر اور صفورہ انساء،ایس ڈی ایم سی صدر سید رسول، جملہ27سرکاری اردو اسکول کےمیر معلمین موجودتھے۔