جوگ فالس کا نظارہ کرنے گئی خاتون ہلاک

ڈ سٹرکٹ نیوز

ساگر: جوگ فالس کی تفریح کیلئے آئی ہوئی ایک خاتون کاپیرپھسل جانے سے ہلاک ہوجانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جوگ کے کارگل تعلقہ کے ریسارٹ کے قریب بیک واٹرس میںنشا (24)نامی خاتون کا پیر پھسل کر زخمی ہوگئی تھی۔ فوری طور پر مقامیوں کی مدد سے نشا کو قریب اسپتال لے جایا گیا ۔ لیکن بد قسمتی سے اسکی موت ہوجانے کی خبرسامنے آئی ہے۔بتایا جارہاہے کہ پچھلے سال ہی نشاکی شادی ناگیش نامی شخص کے ساتھ ہوئی تھی ۔ یہ خاتون اپنے شوہر ناگیش کے ساتھ جوگ فالس کی تفریح کیلئے آئی ہوئی تھی۔ نشاکی موت پرخاندان والوں نے گمان ظاہر کیا ہے۔ کارگل پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔