خوشی اور انعام کا دن ہے عیدالفطر،اسے امن کے ساتھ منائیں:اسجد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ :۔کل سے واٹس ایپ گروپ میں بڑے ہی زور و شور کے ساتھ دو ویڈیو وائرل ہورہے تھے۔جسمیںشہرکے کچھ نوجوانوں نے بڑے ہی جوش کے ساتھ ایشورپا کو مخاطب کرکے کچھ باتیں کہی ہیں،واقعی میںان نوجوانوں کا جوش قابل تعریف ہے، یقیناً آج ہماری قوم کو آپ جیسے نڈر و بےباک لیڈروں کی سخت ضرورت ہے۔اس بات کااظہار شہرکی قدیم کتاب گھر اشرف کتاب گھر کے ذمہ دار اسجدنے کیاہے۔انہوںکہاکہ اگر آپ برا نہ مانیں تو ایک بات کہنا چاہونگاکہ سرپھرے ایشورپا سے ہم امید بھی کیا کرسکتے ہیں سانپ ہے تو زہر ہی اگلےگا نا۔اسکا مطلب یہ نہیں کہ اسکے اس غیر ذمدارَانہ بیان سے ہم جوش میں آجائیں اور ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ گائڈ لائنس کو توڑ نے اور خلاف ورزی کرنےکی باتیں کرنے لگیں۔ وہ لوگ تو یہی چاہتے ہیں کہ مسلمان بھڑک جائیں جوش میں آکر ہم سے کوئی غیر قانونی حرکت سرزد ہو اور انکوہمارے خلاف قانون کے آڑ میں جانی و مالی نقصان پہنچانے اور مسلم قوم کو بدنام کرنےکا موقع مل جائے۔ویسے بھی ہم لوگ عیدالفطر کی نماز کونسا مساجد اور عیدگاہ جاکر پڑھنے والے تھے؟ اپنے اپنے گھروں میں ہی تو ادا کررہے تھے ؟ پھر اس مکار نے چار دن کا فل لاک ڈاؤن کی بات کہہ کر کونسا تیر مار لیا؟ ہم تب بھی گھروں میں ہی نماز پڑھنے والے تھے اب بھی گھروں میں ہی نماز پڑھنے والےہیں، گوشت، دودھ وغیرہ کی ضرورت ہے وہ تو مل ہی جائے گا ،ہم کو نماز پڑھنے، بریانی کھانے اور عید منانےسے کوئی بھی روک نہیں سکتاتو پھر قانون کی خلاف ورزی کی باتیں کیوں ؟؟؟آپ تمام سے یہی درخواست ہے کہ قانون کو اپنے ہاتھوںمیں نہ لیں۔بیشک ایشورپاجیسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کریں، جو بھی کریں قانون کے دائرے میں رہ کر کریں۔ جوش میں آکر ہوش مت گنوائیں، یہ ان لوگوں کی چال ہے، مسلمانوں کو بھڑکا نے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے خدارا اس سازش کو سمجھیں۔خوشی اور انعام واکرام کا دن ہے عیدالفطر، کہیں ایسا نہ ہو کہ ہماری جلد بازی اور بے احتیاطی سے ایک دن کی خوشی کیلئے زندگی بھر کا غم نہ اٹھانا پڑے، امن کے ساتھ رہیں۔ خوشی خوشی اپنے گھر والوں کے ساتھ عید منائیں۔