امرناتھ : جموں وکشمیر میں امرناتھ گفتا کے پاس بادل پھٹنے کی وجہ سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔ پانی کے تیز بہاؤ سے تین لنگراور کئی ٹینٹ بھی بہہ گئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ امرناتھ گپھا کے پاس بھاری بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب پانی آیا۔ فی الحال مقامی انتظامیہ راحت اور بچائو کام میں ین ڈی آر یف ، آئی ٹی بی پی اور یس ڈی آر یف کی ٹیمیں مصروف ہوگیا ہے اور مسافروں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
