شیموگہ:۔کارپوریٹر شاہ میرخان کی جدود جہد رنگ لائی چاردن تک مکمل لاک ڈاون روک گیا۔اس ضمن میں کارپوریٹر شاہ میرخان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کے۔ضلع نگران کاروزیر کے ایس ایشورپا نے عید کے عین موقع پر جمعرات سے اتوار چاردنوں تک مکمل لاک ڈاون نافذ کرنے کااعلان کیا۔تاہم میں نے سابق رکن اسمبلی کے بی پرسناکمار۔ایم ایل سی آر پرسناکمار سے ملاقات کرکے بات چیت کی۔اور ہم تمام نے ڈپٹی کمشنر سے رابطہ کرکے چار دنوں تک مکمل لاک ڈاون کے معاملہ پر بات کی اور فیصلہ کوواپس لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مذید کہاکہ ضلع نگران کاروزیر کے ایس ایشورپا کے اس فیصلہ نے حیران کردیا ۔فوری طور پر اس فیصلہ کوواپس لینے تک جدوجہد کرنے کا پکاارادہ کرلیا۔حالانکہ وقت کم تھا اس کے باوجود پہل اور ڈپٹی کمشنر سے بات چیت کی۔کوشش کامیاب ہوئی ضلع نگران کار وزیر ایشورپا نے اس فیصلہ کوواپس لے لیا ہے۔عید سال میں ایک مرتبہ آتی ہے۔عید کے عین موقع پر مکمل لاک ڈاون کردیاجائے تو پھرعید کی خریدداری کیسے کریں۔پہلے ہی سے سخت لاک ڈاون کیا گیاہے۔لاک ڈاون کاسلسلہ جاری ہے۔عید اور بسواجینتی ایک ہی دن آئی ہیں۔ایسے موقع پر ضلع نگران کار ایشورپا کا فیصلہ بالکل غلط تھا۔ہم نے اس کے خلاف نہ صرف آواز بلند کی بلکہ آواز کوضلع انتظامیہ تک پہنچائی جس کے نتیجہ میں چاردنوں تک سخت مکمل لاک ڈاون نہیںکیاجائیگا۔
