گریجوئٹ کانسٹیٹیونسی کے ووٹروں کے رجسٹریشن کیلئے اے ایم جی کی بیداری مہم

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔سائوتھ ویسٹ گریجوئٹ کانسٹیٹیونسی کے ووٹروں کے رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے،اس تعلق سے گریجوئٹس میں بیداری لانے اور ووٹنگ لسٹ میں نام شامل کروانے کیلئے اے ایم جی کی جانب سے بیداری مہم کاانعقادکیاگیاتھا۔شہرکے قدوائی انگلش اسکول میں منعقدہ اس بیداری مہم میں ذمہ دارانِ مساجد،علماء اور اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔اس موقع پر اے ایم جی کے ذمہ داروں نے گریجوئٹ کانسٹیٹیونسی کے الیکشن کے سلسلے میں تفصیلی طورپر وضاحت دی کہ کس طرح سے یہ الیکشن اہمیت کا حامل ہے۔اس دوران بتایاگیاکہ کسی بھی یونیورسٹی سے ڈگری میں کامیاب ہوچکے افراد اس الیکشن کیلئے ووٹ کرسکتے ہیں،لیکن اس ووٹنگ کیلئے الیکشن سے قبل رجسٹریشن کرواناہوتاہے،اس مہینے کی آخری تاریخ تک ووٹنگ لسٹ میں نام شامل کروایاجاسکتاہے۔