گیان واپی:قانونی چارہ جوئی کیلئے نئے ٹرسٹ کی تشکیل

نیشنل نیوز
لکھنو:۔گیان واپی شرنگار گوری استھل معاملے میں ہندو فریق کے وکیل وشنو سنکر جین نے قانون چارہ جوئی کے لئے پیر کو نئے ٹرسٹ شری آدی مہادیو کاشی دھارمالیہ مکتی نیاس کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ جو کہ کاشی وشوناتھ اور گیان واپسی مسجد احاطے سے متعلق تمام مقدمامت کی پیروی اور دیکھ بھال کرے گا۔پریس کانفرنس میں جین نے کہا کہ ٹرسٹ میں 11 مین ٹرسٹی اور 21ٹرسٹی جبکہ 4خواتین ہونگی۔ ٹرسٹ کی قیادت وکیل ہری شنکر جین کریں گے۔جین نے کہا ابھی تک مسلم فریق نے کورٹ کے سامنے اپنا موقف رکھا ہے۔اور اب وہ عبادگاہوں سے متعلق 1991سپریم کورٹ کے 25مقدموں کو پیش کریں گے۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ کیس جیتیں گے۔انہو ں نے کہا کہ یہ لمبی قانونی جنگ ہے لیکن وہ ماں شرنگار گوری، کاشی وشوناتھ۔ گیان واپی مسجدا حاطے کے مقدموں کو جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کی تشکیل کا مقصد قانونی چارہ جوئی کے سوا کچھ اور نہیں ہے۔قابل ذکر ہے کہ گیان واپی۔ماں شرنگاری گوری کیس کی سماعت منگل کو ڈسٹرکٹ جج ڈاکٹر اجئے کرشنا وشویش کی عدالت میں ہوگی۔