ریاست میں توقع سے زیادہ بارش کی وجہ سے کافی تبائی ؛فوری راحت کاری کے طور پر 500 کروڑ جاری:بومئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاست میں بارش سے ہوئی تباہ کاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی نے فوری طور پر 500 کروڑ روپے راحت کاری فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا۔وزیر اعلیٰ گزشتہ دونوں سے بارش سے متاثر ہ کورگ، منگلورو، اُڈ پی اضلاع کا دورہ کر نے کے بعد آج اڈپی  میں ان تینوں اضلاع کے افسروں کے ساتھ اجلاس کیا، بعدازاں اخباری نمائندوں کو جانکاری دیتے   ہوئے انہوں نے بتایا کہ ریاست میں توقع سے زیادہ بارش کی وجہ سے کافی تبائی ہوئی ہے ، اس کو مدِنظر رکھ کر عارضی معاوضہ کے طور پر 500 کروڑ روپے جاری کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے بتا یا کہ ریاست میں بارش سے 32 افراد فوت ہوئے ہیں اور 5 افراد لاپتہ ہیں ، جبکہ 34 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ 300 افراد کو بارش سے بچایا گیا ہے۔ بارش سے پر یشان افراد کیلئے 14 راحت کاری کیمپس لگائے گئے ہیں ۔ وزیر ا  علیٰ نے بتا یا کہ بارش کی وجہ سے ریاست میں 1062 مکانوں کونقصان پہنچا ہے،ان میں 58 مکان پوری طرح زمین بوس ہو چکے ہیں ۔ جن مکانات کو زیادہ نقصان پہنچا ہے انہیں فی کس 5لاکھ روپے کا معاوضہ جاری کیا گیا ہے۔ بارش سے کورگ اور جنوبی کنڑا اضلاع میں 8 افراد کی موت ہوئی ہے،اڈپی میں کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا۔وزیر ا علیٰ نے بتا یا کہ موسلا دھار بارش سے  330 ہیکر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے ،نقصانات کی مکمل رپورٹ تیار کر کے مرکز سے امداد کی گزارش کریں گے۔ راحت کاموں کے لئے فنڈ کی کوئی قلت نہیں ہے، 500 کروڑ روپے جاری کئے جانے سے راحت کاری کاموں میں مزید تیزی آئیگی۔ اڈ پی ، جنوبی کنڑا اور شمالی کنڑا اضلاع میں بارش سے جن سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے ان سڑکوں کر فوری مرمت کروانے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی ہے ۔ کورگ اور جنوبی کنڑا اضلاع میں بارش سے ہوئی تباہ کاریوں کا انہوں نے جائزہ لیا ہے۔محکمہ موسمیات نے ریاست میں مزید تین دنوں تک موسلا دھار بارش کے امکانات بتائے ہیں ،جس کے پیش نظر ساحلی اضلاع میں آر ینج الرٹ کا اعلان کیا ہے ۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 19 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری پہنچ چکی ہے ۔ چکمگلورو، ہا سن ،کورگ، میسور واور شیموگہ اضلاع میں مزید تین دنوں تک بارش کے امکانات ہیں ۔ چکمگلورو ،کورگ اور شیموگہ اضلاع میں 115.6 ملی میٹر سے 204.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل میسورو،  ہاسن ،کورگ ،شیموگہ اور منگلورو اضلاع میں موسلادھار بارش کے امکانات کافی زیادہ ہیں ،اور 64.5 ملی میٹر سے 115.5 ملی میٹر تک بارش ہونے کے امکانات ہیں ۔اس کے علاوہ 15 جولائی سے مزید بارش کے امکانات کافی زیادہ ہیں ۔