سٹی سینٹربیاری مائول کا 99 سالہ لیز کا معاملہ میئر کے ہاتھوں پہنچا

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ :شیوپا ​​نائک بیاری مال کو 99 سال کی لیز پر دینےکے بارے میںدرپیش الجھنوں کو دور کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے آج اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔اس رپورٹ کو ایک بند لفافے میں پیش کیا گیا ہے جس پرآئندہ عام اجلاس میں بحث کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔شیوپا ​​نائک بیاری مال کے موجودہ مالک نے اگلے 99 سالوں کیلئے لیز کو بڑھانے کے بارے میں کافی کوشش کی تھیں۔کارپوریشن کی عام نشست میں 20 سال لیز کا معاہدہ باقی ہونے کے بعد اگلے 99 سال لیزپر دینے کی کیا وجہ ہے ؟۔کس کا دبائو رہا ہے، میئر کے معلومات کے بغیرعام نشست میں یہ مدعہ کسطرح پیدا ہوا؟ اس بارے میں وسیع دلائل ہونا باقی ہیں۔کیا اس لیز کے بارے میں میئرسنیتا انپا کو علم نہیں تھا؟۔اس کیس کواجلاس میں پیش نہ کرنے کیلئے کلرک زبیر کو میئر نے ہدایت دی تھی لیکن باوجود اسکے میئر کی توجہ کے بغیر اس معاملے کو اجلاس میں لاگیا تھا۔ اس پس منظر میں کارپوریشن کی عام نشست میں زبردست ہنگامہ ہوا ۔ بیاری مال کیلئےلیز کی مدت بڑھانے کیلئے کس نے کہا تھااور کس نے کلرک زبیر پر دباؤ ڈالاکہ وہ میئر کے نہ چاہتے ہوئے بھی ایجنڈے میں اس معاملے کا ذکر کریں؟۔اس معاملے کو پیش کرنے کی وجہ کون ہیں؟ان سبھی سوالوں کے جوابات شاید اس بند لفافے میں موجود ہیں۔ اس بارے میں کمیٹی نے اپنی مخصوص رپورٹ پیش کردی ہے۔اس کمیٹی میں رمیش ہیگڑے، ناگراج کنکاری، شامیر خان، بی جے پی کے اراکین وشواناتھ اور پربھو شامل تھے۔ اس سے قبل 14 جون کومیئر کے ہاتھوں میں رپورٹ پیش کی گئی تھی۔10 ماہ بعد دوبارہ کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کی ہے۔