اقلیتوں میں4 وزیر اور ایک نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دیاجائے:ہتا رکشنا ویدیکے 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ نومنتخب وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی کی وزارت میں کم از کم 4 اقلیتوں کو وزیر اور ایک نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ دینے کا مطالبہ ڈسٹرکٹ میناریٹی ہتا رکشنا ویدیکے کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےویدیکے کے صدر سید ضمیر نے کہا کہ کسی بھی حکومت میں اقلیتوں کو سیاست میں اہمیت نہیں ملی ہے۔ اب تک اقلیتوں کو وزیراعلیٰ یا نائب وزیراعلیٰ نہیں بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بارکم از کم 4 افراد کو وزیر کا عہدہ دیا جائے اور ایک کو نائب وزیراعلیٰ بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میناریٹی میں صرف مسلمان ہی نہیں عیسائی ، سکھ ، جین ، پارسی بھی شامل ہیں۔تمام کا خیال رکھتے ہوئےہم نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے۔انہوںنے اصرار کیا کہ اگر اقلیتوں میں کوئی ایم ایل اے نہیں مل سکا تو کسی ایک کو وزارتی نشست دی جائے اور بعدازاں پارلیمنٹ کیلئے منتخب کیا جائے گا۔پریس کانفرنس میں ضلعی صدر محمد سلیم ، ناصر احمد ، سائمن راج ، سید عمر اور کرن موجود تھے۔